کپاس کے کاشتکار پہلا سپرے جتنا ممکن ہو، تاخیر سے کریں، ڈاکٹر زاہد محمود

بدھ 30 مئی 2018 19:32

ملتان۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) ڈائریکٹر سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ، ملتان ڈاکٹر زاہد محمود نے کپاس کے کاشتکاروں کے نام اپنے اہم پیغام میں کہا ہے کہ وہ پہلے سپرے میں جتنا تاخیر کر سکتے ہیں کریں اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ دوست کیڑوں کی افزائش میں اضافہ ہوگا اور سپرے کی تعداد اور خرچہ کم ہوگا، اس کے علاوہ انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ہمارے کچھ کاشتکار اندھادھند سپرے کرتے ہیں اس سے انہیں بچنا چاہیے اور مختلف کیڑوں کے لیے چھوٹی سٹیج پر قدرے ہلکی زہریں انتہائی ضرورت کے وقت ہی استعمال کریں اور اس کے لیے کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ اسپرے مشین کی ٹینک میں دوائی ڈالنے سے پہلے اس کو آدھا پانی سے بھر لیں ،پھرزہر کی مطلوبہ مقدار ٹینک میں ڈال کر ٹینک کو پانی سے بھریں ، کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ کیڑے مار ادویات کے سپرے کے لیے ہالو کون نوزل کا ستعمال کریں ،گرم خشک موسم میں فصل کو پانی کی کمی نہ ہونے دیں۔

متعلقہ عنوان :