افسران گندم خریداری ہدف کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحتیں وقف کر دیں، ڈی ایف سی

بدھ مئی 19:32

خانیوال۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) ڈی ایف سی احمد جاوید نے کہا ہے کہ ضلع خانیوال میں محکمہ خوراک کے گندم خریداری مراکز پر گندم کی خرید کا عمل کامیابی اور شفافیت کے ساتھ آخری مراح میں جاری ہے یہ بات انہوں نے مختلف گندم خرید مراکز کے اچانک معائنہ کے دوران کہی اس موقع پر محکمہ فوڈ کے افسران اور ملازمین بھی موجود تھے۔ ڈی ایف سی نے محکمہ خوراک کے افسران اور ملازمین پر ز ور دیا کہ وہ گندم خریداری ہدف کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحتیں وقف کر دیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے گندم خریداری مراکز پر باردانہ کی ترسیل، گندم کی مرکز پر آمد کے ریکارڈ کی تفصیلی چیکنگ کی۔ انہوںنے مراکز پر کام کرنے والے ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ مرکز پر آنے والی گندم کو پراپر طریقہ سے محفوظ کریں اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہی کی جائے گی۔ انہوں نے مراکز پر آئے ہوئے کاشتکاروں سے گندم خریداری کے بارے میں باز پرس کی جنہوں نے بتایا کہ محکمہ خوراک پنجاب کی حالیہ پالیسی سے زمیندار اور کاشتکار کو یکسانیت کے ساتھ گندم خریداری مراکز پر سہولتیں میسر ہیں اور چھوٹے کاشتکاروں کو گندم کی فروخت میں کافی حد تک فائدہ حاصل ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :