وزیراعلیٰ پنجاب کاراجن پور کا دورہ، سٹی سکین،گائنی وارڈ اور کاروان صحت کا افتتاح کیا

بدھ مئی 19:32

وزیراعلیٰ پنجاب کاراجن پور کا دورہ، سٹی سکین،گائنی وارڈ اور کاروان ..
راجن پور۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ڈی ایچ کیو ہسپتال راجنپور میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کا سفر جاری رکھنے کیلئے اللہ کے فضل و کرم سے آئندہ انتخابات میں اگر آپ نے ہمیں موقع دیا تو پہلے ہی سال میں ایسے فقید المثال منصوبے مکمل کریں گے جس کی ماضی میں کہیں مثال نہیں ہو گی.

صحت و تعلیم کے شعبہ میں مطلوبہ نتائج حاصل کرتے ہوئے ہم ہندوستان کو پیچھے چھوڑ جائیں گی..پنجاب نے محض 5 سال کے عرصہ میں 5 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کر کے نیشنل الیکٹرک سسٹم میں کر دی ہے جبکہ ماضی میں پنجاب کو محض 3سو میگا واٹ بجلی کا بھی حصہ نہیں مل سکا- ہمارا یہی رویہ ایک عظیم قومیت کی اور ایک پاکستان کی تصدیق ہے۔

(جاری ہے)

2010 کے خوفناک سیلاب کی جن تباہ کاریوں کا سامنا پورے راجنپور ضلع کو کرنا پڑا تھا الحمداللہ آج حالات یکسر تبدیل ھو چکے ہیں.

آپکا یہ ڈی ایچ کیو ہسپتال یورپ کے کسی معیاری ہسپتال سے کم درجے کا نہیں ہے، جہاں سٹی سکین کی دستیابی سے لیکر جدید کلینکل ایکسرے اور بہترین ادویات کی فراہمی بلا کسی تفریق کے جاری ہی. یہ وہ سہولتیں ہیں جن سے حکومت کے اعلیٰ عہدیدار اور عام شہری بیک وقت یکساں طور پر مستفیدہو سکتے ہیں. صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی تزئین و تعمیر سے میڈیکل ٹریٹمنٹ کی کوالٹی میں غیر معمولی مثبت تبدیلی آئی ہی.

انھوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب آپ کے دئیے ہوئے ووٹ کے اعتماد کیساتھ ہم راجنپور میں یونیورسٹی اور میڈیکل کالج قائم کریں گی. انھوں نے کہا کہ اس علاقے کی خدمت معیاری سیاست کا نصب العین ہی. ہم نے اس عرصہ خدمت میں جنوبی پنجاب کی 31 فیصد آبادی کیلئے 42اور 45 فیصد وسائل فراہم کئیے ہیں. جنمیں صحت و تعلیم کے علاوہ مواصلات کے میگا پراجیکٹس شامل ہیں.

میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نامزد نگران وزیراعظم اور وزیراعلیٰ نیک نیتی اور غیر جانبداری کے حوالے سے اچھی شہرت رکھتے ہیں اور امید ھے کہ آئندہ تمام انتخابات شفاف اور عوامی امنگوں کیعین مطابق کرائے جائیں گی. میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے اقرار کیا کہ وہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے حامی ہیں.

اگر وسیب کی عوام کی یہی آواز ہے تو ہم پہلے سے ہی الگ صوبہ کے قیام کیلئے قرارداد منظور کر چکے ہیں اور مطلوبہ نتائج عوامی خواہشات کا مکمل احترام کیا جائیگا. یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مقامی میڈیا نے حکومت پنجاب کی مثالی کارکردگی کو بے حد سراہا اور یقین ظاہر کیا کہ وہ آزادی صحافت کو فروغ دینے کیلئے قلمکاروں کے مسائل حل کریں گے اور عوامی مطالبات کو مد نظر رکھتے ہو? ماضی میں کمزور رہ جانے والی ترقی کا سفر مزید توانائی کیساتھ جاری رکھیں گی.

اس موقع پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر، سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان. اور مقامی انتظامیہ اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ریاض مستوی اور انکی ٹیم کی تعریف کی اور انکو سٹیج پر بلا کر شاباش دیتے ہوئے تالیاں بجوائیں. یاد رہے کہ شدید گرمی اور ماہ رمضان کے موسم میں وزیراعلیٰ پنجاب کے دورے کو شہریوں نے بے حد سراہا اور تعریفی جذبات کا اظہار کیا. تقریب میں ممبران صوبائی اسمبلی و انتظامی افسران بھی موجود تھے .