تین افسران کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری

بدھ 30 مئی 2018 18:58

ملتان۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) اتھارٹی نے تین افسران کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی منیجر ریجنل کمپلینٹ سنٹر میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان عبدالحفیظ بھٹی کو خالی آسامی پر ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکو ڈویژن صادق آباد تعینات کردیاہے جبکہ ایکسین کنسٹرکشن میپکو ڈویژن رحیم یار خان محمد یوسف کو آپریشن ڈویژن لیاقت پور کی اورایکسین ایم اینڈ ٹی میپکو سرکل رحیم یار خان شفیق الرحمن کو آپریشن ڈویژن رحیم یار خان کی اضافی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :