کسٹم کے زیرقبضہ متفرق سامان 72لاکھ روپے میں نیلام

بدھ مئی 19:28

ملتان۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) ماڈل کسٹم کلکٹریٹ کے زیرقبضہ متفرق سامان اور ایک گاڑی یہاں 72لاکھ روپے میں نیلام کی گئی۔نیلامی کی نگرانی ڈپٹی کلکٹر کسٹم ثاقب الرحمن اور اسسٹنٹ کلکٹر کسٹم محمد اکرام نے کی ۔

(جاری ہے)

نیلامی میں تین کاریں موجودتھیں جبکہ کم بولی کی وجہ سے دوکاریں نیلام نہ کی گئیں ۔نیلام کیے گئے سامان میں الیکٹرانکس مصنوعات کے علاوہ بادام،گری،کشمش اورزیرہ بھی شامل تھا۔

متعلقہ عنوان :