نواسہ رسولؐ ، جگر گوشہ بتول حضرت امام حسن ؑ کا یوم ولادت کل عقیدت واحترام سے منایاجائیگا

بدھ مئی 19:27

فیصل آباد۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء)نواسہ رسول ؐ جگر گوشہ بتول حضرت امام حسن ؑکا یوم ولادت کا کل 15رمضان المبارک بروز جمعرات انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جذبے سے منایاجائیگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملک بھر کے مختلف شہروں میںخصوصی سیمینارز، کانفرنسز ، مذاکروں اور دیگر تقریبات کاانعقاد کیا جائیگا جس میں علماء کرام ، مشائخ عظام ، مذہبی سکالر، ذاکرین اہلبیت حضر ت امام حسن ؑ کی زندگی،سیرت طیبہ ، دین اسلام کی سربلندی کیلئے پیش کی گئی قربانیوں پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے ۔

اس موقع پر مساجد اور امام بارگاہوں میں قرآن خوانی کی محافل بھی منعقد کی جائیں گی۔ نواسہ رسول ؐ کے یوم ولادت پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر جبکہ پرنٹ میڈیا بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کرے گا ۔