مذبحہ خانوں کے باہر مویشی و جانورذبح کرنے پر پابندی عائد

بدھ 30 مئی 2018 18:57

فیصل آباد۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) ضلعی حکومت فیصل آباد نے مذبحہ خانوں کے باہر نجی مقامات پر گائے ، بھینس ، اونٹ ، بکروں وغیرہ کو ذبح کرنے پر فوری طور پر سختی سے پابندی عائد کر دی ہے اور عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ مذکورہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کی بیخ کنی کیلئے فوری اقدامات کئے جاسکیں ۔

(جاری ہے)

ضلعی حکومت کے ذرائع نے بتا یا کہ مذبحہ خانوں سے باہر جانوروں کو زبح کرنے کے غیر قانونی اقدام ، لاغر ، بیمار ، کم عمر ، ضعیف جانوروں کے مذبحہ اور مضر صحت و پانی ملے گوشت کی فراہمی ، ہیپا ٹائٹس ، ٹائیفائیڈ ، دیگر مہلک بیماریوں کے پھیلائو کو روکنے کیلئے سخت کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوںنے عوام سے بھی اس ضمن میں بھر پور تعاون کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :