موتیے کی بہتر نشوونما کیلئے کھادوں کے بروقت استعمال کی ہدایت

بدھ 30 مئی 2018 18:57

فیصل آباد۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) زرعی ماہرین نے کہاہے کہ گرمیوں میں موسم کی مناسبت سے موتیے کو حسب ضرورت پانی دے کر اسے خشک ہونے سے بچایا جاسکتا ہے نیز کاشتکاروں کوموتیے کی بہتر نشوونما کیلئے کھادوں کے بروقت استعمال کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوںنے کہاکہ موتیے کے کاشتکار بہتر پیداوار کے حصول کے لیے ماہرین زراعت کے مشوروں پر عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انہیں بہتر منافع حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔

انہوںنے کہاکہ موتیا صدا بہار جھاڑی نما پودا ہے جس پر سفید رنگ کے انتہائی دلکش ، خوشبودار پھول گچھوں کی شکل میں اگتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ موتیا کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس کے پھول رات کو کھلتے اور صبح کو بند ہوجاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ موتیے کی بڑھوتری کے لیے کاشت کے ابتدائی مراحل میں اسے پانی کی کافی مقدار درکار ہوتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ گرمیوں میں موسم کی مناسبت سے موتیے کو حسب ضرورت پانی دے کر اسے خشک ہونے سے بچایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :