پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون،86مجرمان گرفتار

بدھ مئی 18:56

فیصل آباد۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) سی پی اوفیصل آباد اطہر اسماعیل کی ہدایت پر فیصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کارروائی جاری رکھتے ہوئے گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دوران مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے جاری مہم کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب86مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا جن میں15اے کیٹگری،57بی کیٹگری اور14ٹارگٹ افینڈرزشامل ہیں ۔

محکمہ پولیس کے ترجمان عامر وحید نے یہاں بتایا کہ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے فیصل آباد پولیس نی03عدد پسٹل قبضہ میں لے کر مقدمات کا اندراج کیا جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی عمل میںلاتے ہوئی3.100کلوگرام چرس ،2.000کلوگرام ہیروئن اور99لیٹر شراب برآمد کر لی۔تفصیلات بتاتے ہوئے پولیس ترجمان نے بتایا کہ تھانہ ملت ٹاؤن پولیس نے چھاپہ مارکرملزم محمد اعجاز کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی1.440کلوگرام چرس برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ تھانہ کھڑریانوالہ پولیس نے ملزم سلطان کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 2.000کلوگرام ہیروئن برآمد کر کے اس کے خلاف درج کر لیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح تھانہ بلوچنی پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم خالق عمران کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 1.260کلوگرام چرس برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔سی پی اوفیصل آباد نے ہدایت کی ہے کہ تفتیش کو میرٹ پر کرتے ہوئے چالان جلد ازجلد عدالت میںبھجوائے جائیں اور پولیس کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی تاکہ فیصل آبا د کو کرائم فری سٹی بنایا جا سکے۔