شہبازشریف نے اورنج ٹرین کاافتتاح عجلت اور جلد بازی میں کیا ہے، 26 اسٹیشنز میں سے 4 اسٹیشن مکمل ہوئے ہیں‘ڈاکٹر مراد راس

پنجاب کی 11 کروڑ عوام کیلئے شہبازشریف نے چین سے 162 ارب کا قرضہ لیا ہے ،ہر سال پاکستانی قوم کو 10 ارب سود کی مد میںدینے پڑینگے لاہور میںپانی کا بہت بڑا مسئلہ ہے، حکومت کو بی آر بی سے پانی حاصل کر کے عوام کو مہیا کرنا چاہئے اور یہ پانی شفاف ہوگا لیکن پنجاب کے حکمران ایسا کوئی منصوبہ نہیںلگاناچاہتی جس سے میں کمیشن نہ بنے‘پریس کانفرنس

بدھ مئی 19:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر مراد راس نے کہاہے کہ شہبازشریف نے اورنج ٹرین کاافتتاح عجلت اور جلد بازی میں کیا ہے، 26 اسٹیشن سے ابھی 4 اسٹیشن مکمل ہوئے ہیں، اورنج ٹرین منصوبہ اڑھائی سال سے پہلے مکمل نہیںسکے گا، اورنج ٹرین کے لئے پنجاب یونیورسٹی میں پاورپروجیکٹ لگنا تھا جو اسٹے کے باعث ابھی تک شروع نہیں ہو سکا، شہبازشریف نے عوام کی آنکھوں میں دھول جھوکنے کے لئے اورنج ٹرین کو ڈیزل پر چلایا ہے، اورنج ٹرین کے لئے چین سے 162 ارب روپے کا قرضہ حاصل کیا گیا ہے جس پر سود کی مد میں ہر سال چین کو10 ارب ادا کرنے پڑیںگے، شریف فیملی میگا پروجیکٹ صرف اپنے اور ساتھیوں کی کرپشن کیلئے لگاتے ہیں، ان خیالات کااظہار ڈاکٹر مراد راس نے ثنیہ ساجد ،سمیرا عابد، منصور خان کے ہمراہ چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹائون میں پریس کانفرنس کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اورنج ٹرین کے لئے 6 سوسے زائد درخت کاٹے گئے جس سے لاہور میں پلوشن میں اضافہ ہواہے، اورنچ کے لئے 26 اسٹیشنوں میں سے صرف 4 اسٹیشن مکمل ہوئے ہیں اور 10 اسٹیشن کا ابھی ڈھانچہ کھڑا ہوا ہے ، شہبازشریف نے اورنج ٹرین کا افتتاح کر کے سیاسی چال چلی ہے اور عوام کی آنکھوں میں دھول ڈالی ہے اور اورنج ٹرین کے لئے کروڑوں روپے کے اشتہار دیئے جار ہے ہیں جیسے 26 اسٹیشنوں پر ٹرین چل پڑی ہے ۔

مراد راس نے کہاکہ پنجاب کی 11 کروڑ عوام کے لئے شہبازشریف نے چین سے 162 ارب کا قرضہ لیا ہے اور ہر سال پاکستانی قوم کو 10 ارب سود کی مد میںدینے پڑیں گے۔انہوںنے کہاکہ پشاور کا شوکت خانم 4 ارب سے بنا ہے اور 162 ارب سے پنجاب میں کوالٹی کے ایسے 41 ہسپتال بن سکتے تھے جبکہ پنجاب کے 36 اضلاع ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ شہبازشریف نے ہیلتھ ، ایجوکیشن اور صاف پانی کے لئے کچھ نہیں کیا ، شہبازشریف نے پنجاب کی عوام کے ساتھ دشمنی کی ہے اور 250 ارب کا عوا م کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ لاہور میںپانی کا بہت بڑا مسئلہ ہے، حکومت کو بی آر بی سے پانی حاصل کر کے عوام کو مہیا کرنا چاہئے اور یہ پانی اور شفاف ہوگا لیکن پنجاب کے حکمران ایسا کوئی منصوبہ نہیںلگاناچاہتی جس سے جس میں کمیشن نہ بنے۔۔ڈاکٹر مراد راس نے کہاکہ پاکستان کا قرضہ 100 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے جس سے پاکستان کے لئے دشواریاں پیدا ہونگیں۔ انہوں نے کہاکہ شریف فیملی کاکرپشن کاطریقہ کا ریہ ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں کو ساتھ ملاتے ہیں اور ان کے ذریعے کرپشن کرتے ہیں ، شہبازشریف کے دما د علی عمران کی بات کرتے ہوئے ڈاکٹرمراد راس نے کہاکہ 2003 میں ان کی شاہ عالم مارکیٹ میں 3 دکانیں تھیں اورآج یہ اربوں روپے کے تین پلازوں کے مالک بن چکے ہیںاور یہ سب کرپشن کی وجہ سے پلازے بنے ہیں۔