پشاورچڑیا گھر میں جانوروں کے مرنے کا سلسلہ نہ رک سکا

چڑیا گھر میں تیندوا کے تین بچے ہلاک، ایک باقی رہ گیا،چار ماہ کے دوران مجموعی طورپر چڑیا گھر میں چالیس کے قریب پرندے اور جانور ہلاک ہوئے

بدھ 30 مئی 2018 19:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) پشاورچڑیا گھر میں جانوروں کے مرنے کا سلسلہ نہ رک سکا، چڑیا گھر میں تیندوا کے تین بچے ہلاک، ایک باقی رہ گیا،چار ماہ کے دوران مجموعی طورپر چڑیا گھر میں چالیس کے قریب پرندے اور جانور ہلاک ہوئے۔ایڈمن چڑیا گھر کے مطابق پشاورچڑیا گھر میں تیندوا تین بچے مر گئے،گزشتہ ماہ 28 اپریل کو تیندوا کے ہاں چار بچے پیدا ہوئے تھے، تیندوے کے بچوں کے مرنے کی وجوہات معلوم کررہے ہیں، ایڈمن آفیسر کے مطابق تیندوے کے بچوں کے پاس ڈاکٹر کا جانا ممکن نہیں تھا، بظاہر تیندوے کے بچے صحت یاب لگ رہے تھے، اس سے قبل بھی چڑیا گھر میں 30 سے زائد مختلف اقسام کے پرندے اور جانور ہلاک ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چار ماہ کے دوران مجموعی طورپر چڑیا گھر میں چالیس کے قریب پرندے اور جانور ہلاک ہوئے، نایاب برفانی تیندوہ دل کا دورہ پڑنے جبکہ ہرن کی موت پنجرے سے سر ٹکرا نے اور گہری چوٹ لگنے سے اقع ہوئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے ایک مادہ ہرن کو 6 لاکھ اور نر کو 3 لاکھ میں خریدا تھا، چڑیا گھر میں زیادہ تر جانور اور پرندے سانس کی مختلف بیماریوں سے کے باعث ہلاک ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق جانوروں کے مرنے کی ایک بڑی وجہ شدید گرمی بھی ہے،کیونکہ چڑیا گھر میں جانوروں کی گرمی سے بچنے کے لئے کوئی موثرانتظامات نہیں ۔۔

متعلقہ عنوان :