عوامی نیشنل پارٹی کی چرن جیت سنگھ بابوکے قتل کی مذمت

بدھ 30 مئی 2018 19:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی اور جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے سکھ رہنما چرن جیت سنگھ کے قتل پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ، اپنے بیان میں پارٹی رہنماؤں نے آنجہانی چرن جیت کے قتل کو بہیمانہ فعل قرار دیا اور کہا کہ چرن جیت سنگھ بابو نے زندگی بھر اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ ، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور دہشت گردی کے خلاف بہت کام کیا ہے ، انہوں نے آنجہانی کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے صبر جمیل کیلئے دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :