Live Updates

پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کی مقبول جماعت ہے اور یہ کارکر دگی کی بنیاد پر عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی، وزیر کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی’’ اے پی پی‘‘ سے گفتگو

بدھ 30 مئی 2018 19:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) کے وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کی مقبول جماعت ہے اور یہ کارکر دگی کی بنیاد پر عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔ بدھ کو ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکن پارٹی کے جھنڈے تلے متحد ہیں، سیاسی جماعتوں میں اتار چڑھائو آتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو اگلے پانچ سال کیلئے ایجنڈا پیش کرنے سے پہلے صوبہ خیبرپختونخوا میں اپنی حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی سامنے لانی چاہئے، پاکستان تحریک انصاف کو لوگوں کو 2013ء کے اپنے منشور پر عملدرآمد سے متعلق آگاہ کرنا چاہئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات