اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست پر حکومت پنجاب سے جواب طلب

بدھ 30 مئی 2018 19:20

لاہور۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے رمضان المبارک کی آمد سے قبل اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست پر حکومت پنجاب سے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے کیس کی سماعت کی،جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیاکہ رمضان المبارک سے قبل روزمرہ استعمال کی اشیائچاول، گھی، چینی، آٹا، بیسن،کھجور،پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔

آئین کے تحت شہریوں کو ضروریات زندگی کی فراہمی حکومت کا فرض ہے،رمضان سے قبل اشیائے ضروریہ کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے،انہوں نے استدعا کی کہ عدالت رمضان سے قبل ذخیرہ اندوزوں اور مہنگی چیزیں فروخت کرنے والے دوکانداروں اور بڑے تاجروں کے خلاف کاروائی کاحکم دے۔جس پر عدالت نے حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چھ جون کو جواب طلب کر لیا۔