چیئرمین پی آئی اے عاصم سلیمان کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

بدھ 30 مئی 2018 19:20

لاہور۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) چیئرمین پی آئی اے عاصم سلیمان کی تعیناتی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیاگیا ۔

(جاری ہے)

یہ آئینی درخواست ایڈووکیٹ نبیل کاہلوں نے دائر کی. درخواست میں وفاقی حکومت، ایڈوائزر ٹو وزیر اعظم اور ڈی جی سول ایوی ایشن کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں کہا گیا کہ چیئرمین پی آئی اے عاصم سلیمان کو قانون اور میرٹ کے برعکس تعنیات کیا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ چیرمین پی آئی اے کی تعنیاتی کے لیے اخبار میں اشتہار نہیں دیا گیا ، الیکشن کمیشن نے عام انتخابات سے قبل کسی بھی ادارے میں بھرتی پر پابندی لگا رکھی ہے، لہذا عدالت چیرمین پی آئی اے کی تعنیاتی کالعدم قرار دے اور چیرمین کی تعنیاتی کا نوٹیفیکیشن معطل کرنے کا حکم دے۔