لاہور ہائیکورٹ نے قانون دان عاصمہ حامد کی تعیناتی کالعدم قراردینے کے لئے دائر درخواست پر حکومت پنجاب سے جواب طلب کر لیا

بدھ مئی 19:20

لاہور۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے قانون دان عاصمہ حامد کی تعیناتی کالعدم قراردینے کے لئے دائر درخواست پر حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار بئریسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری نے استدعا کی کہ عاصمہ حامد کی تعیناتی کو میرٹ کے برعکس ہونے کی بناء پر کالعدم قرار دیا جائے، جس پر عدالت نے حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، عدالت نے کیس کی مزید سماعت پانچ جون تک ملتوی کردی۔