پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی شہر میں کارروائی جاری ،مزید56عطائیوں کے کاروبار بند

بدھ 30 مئی 2018 19:20

لاہور۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ روزشہر کے مختلف علاقوں میں جاری کارروائی کے دوران مزید56عطائیوں کے کاروبار بند کردیے جن عطائیوں کے اڈے بند کیے گئے ہیںان میں30عام عطائی،15جعلی حکیم و جراح،میڈیکل سٹور،لیبارٹری اور جعلی دندان ساز شا مل ہیں جبکہ ہر ایک کے تین اوردو ہومیوپیتھک شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کمیشن کی ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں183علاج گاہوںپرچھاپے مارے اور56پرعطائی کام کرتے ہوئے پائے گئے،جن کے اڈوں کو بند کر دیاگیا۔مزید برآںجن عطائیوں کے اڈوں کو گزشتہ روز چیک کیا گیا، ان میں سے 48نے عطائیت چھوڑ کر دوسرے کارروبار شروع کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :