ملکی معیشت کے وسیع تر مفاد میںپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے گریز کیا جائے ، پیاف کا مطالبہ

بدھ 30 مئی 2018 19:20

لاہور۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضا فہ نہ کیا جائے۔ چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے سینئر وائس چیئرمین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئرمین خواجہ شاہزیب اکرم کے ہمراہ ایک جاری بیان میںکہا کہ ملکی معیشت کے وسیع تر مفاد میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

ملکی معیشت پہلے ہی کئی چیلنجزسے نبرد آزما ہے، پٹرولیم مصنوعات پرپہلے سے عائد لیویز اور ڈیوٹیز کو کم کر کے صارفین کو ریلیف دیا جا نا چاہئے، پٹرولیم مصنوعات صنعتوں کا اہم خام مال ہیں انکی قیمتوں میں اضافے سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہو جاتا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تھوڑا اضافہ بھی پیداواری لاگت میں گہرا اثر ڈالتا ہے،انہوں نے کہا کہ صنعت وتجارت کے ساتھ ساتھ زراعت کا شعبہ بھی متاثر ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :