دومختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق، چار شدید زخمی

بدھ 30 مئی 2018 19:20

پنڈی بھٹیاں۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) دومختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق جبکہ چار شدید زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطا بق موٹر وے ایم تھری پنڈی بھٹیاں فیصل آباد پر کار آگے جانے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو کار سوار جاں بحق جبکہ ٰتین شدید زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں علی وقار اور طارق شامل ہیں جبکہ شدید زخمیوں میں عمران عبدلرشید ،محمد حسین شامل ہیں ، زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچا دیا گیا، دوسرا حادثہ میں پنڈی بھٹیاں لاہور روڈ پر دلیکی کے قریب بے قابو ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائکل سوار کو کچل دیا اور وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا، ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور فرار ہو گیا،متوفی اللہ دتہ نواہی گائوں ہجن کا رہنے والا ہے۔