رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 2ملزمان گرفتار‘ مقدمہ درج

بدھ 30 مئی 2018 19:20

ساہیوال۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر ہوٹل پر نان ٹکی بیچنے والے 2ملزمان گرفتار‘ مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق بیری والا چوک کے قریب عرفان وغیرہ 3ملزمان ہوٹل کھول کر نان ٹکی سرعام فروخت کررہے تھے کہ اس دوران سپیشل مجسٹریٹ درجہ اول نوید احمدنے احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر چھاپہ مارا توعرفان وغیرہ 2 ملزمان نے کار سرکار میں مزاحمت کی ، جس پر پولیس تھانہ سٹی نے دونوں ملزمان کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :