سعودی شُوریٰ کونسل نے ٹریفک قوانین میں ترمیم کی منظوری دے دے

muhammad ali محمد علی بدھ 30 مئی 2018 19:21

سعودی شُوریٰ کونسل نے ٹریفک قوانین میں ترمیم کی منظوری دے دے
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی 2018ء) سعودی شُوریٰ کونسل کے 41ویں عام سیشن میں ٹریفک قوانین میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی۔ سیشن کا انعقاد شُوریٰ کے سپیکر عبداللہ الشیخ کی سربراہی میں۔ شُوریٰ کونسل نے منگل کو2007ء کے ٹریفک قانون میں ترمیم کر دی۔ ۔ سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ سپیکر شُوریٰ کونسل یحییٰ ال سلمان نے کہا کہ کونسل نے اپنا فیصلہ ممبرزکی جانب سے سیکیورٹی افیئرز کمیٹی کی جانب سے مجوزہ ترمیم پر تیار کی گئی رپورٹ پر رائے سُننے کے بعد کیا ہے۔

(جاری ہے)

ال سلمان نے مزید کہا کہ کونسل کے سیشن میں انفارمیشن ٹیکنالوجی‘ ٹیلی کمیونیکیشز اور ٹرانسپورٹ کے بارے میں پیش کی گئی رپورٹ بھی زیر بحث آئی۔ کمیٹی نے سیکیورٹی‘ سیفٹی اور سروس ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی تکمیل کے لیے ضروری فنڈز مہیا کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ کمیٹی نے زور دِیا کہ ریلوے پراجیکٹس کی معاشی استعداد بڑھائی جائے تاکہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں اس طرف سرمایہ کاری کے لیے راغب کیا جا سکے۔ ایک ممبر نے ریل ٹرانسپورٹ سیکٹر کی تشکیل نو پر زور دیا تااسے ایک ذمہ دار عوامی محکمے میں بدلا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :