امریکہ نے پاکستان کے خلاف بڑا ایکشن لے لیا

امریکہ نے پاکستان کو مذہبی آزادی کی واچ لسٹ میں ڈال دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ مئی 19:49

امریکہ نے پاکستان کے خلاف بڑا ایکشن لے لیا
واشنگٹن(اردو پوائنٹ اتزہ ترین اخبا- 30 مئی 2018ء) ::امریکہ نے پاکستان کے خلاف بڑا ایکشن لے لیا۔ امریکہ نے پاکستان کو مذہبی آزادی کی واچ لسٹ میں ڈال دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ کافی عرصے سے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات اتار چڑھاو کا شکار ہے ۔دونوں ممالک کی جانب سے کی جانے والی بیان بازی اکثر سامنے آتی رہتی ہے ۔اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق امریکہ نے پاکستان کے خلاف بڑا ایکشن لے لیا۔

امریکہ نے پاکستان کو مذہبی آزادی کی واچ لسٹ میں ڈال دیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی مذہبی آزادی رپورٹ 2017 جاری کردی گئی۔مذہبی آزاد ی پر امریکہ کے خصوصی سفیر سیموئیل برون بیک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا بھارت میں بھی مختلف مذاہب کو آزادی حاصل نہیں ہے ۔۔امریکہ بھارت کو واچ لسٹ میں نہیں ڈال رہا۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا یہ رپورٹ دنیا بھر میں مذہبی آزادی کی حمایت میں امریکی تاریخی کردار کا ایک بیان ہے ۔

مذہبی آزادی کا امریکہ کے آغاز میں کردار تھا اور یہ ہماری مستقبل کیلئے بھی اہم ہے ۔ یہ دنیا بھر کے ہر شہری کا حق ہے ، صدر ٹرمپ اور نائب صدر مذہبی آزادی کے خواہاں افراد کے ساتھ ہیں۔ ہم دنیا بھر میں حال اور مستقبل میں مذہبی آزادی کی حمایت کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔ یہ رپورٹ امریکی اور عالمی اقدار کے تحفظ کیلئے امریکی سفارتکاروں کی محنت کو آشکار کرتی ہے ، یہ رپورٹ 200 ملکوں میں حکومتوں، دہشت گرد گروپوں اور انفرادی شخصیات کی جانب سے مذہبی آزادی کو پامال کرنے اور اس مسئلے کے حل کا احاطہ کرتی ہے ۔

اس سال 25 اور 26 جولائی کو امریکہ میں مذہبی آزادی پر پہلی مرتبہ وزرا کی سطح کی کانفرنس ہوگئی۔ کانفرنس میں ہم خیال حکومتوں، عالمی تنظیموں، مذہبی طبقات، سول سوسائٹی کے افراد کو دعوت دی جائے گی۔