اسلام آباد ، پانچ جواریوں سمیت 16ملزمان کو گرفتار

قبضہ سے دائو پر لگی نقدی ، آلات قماربازی، اسلحہ معہ ایمو نیشن ہیرئو ئن اور ما ل مسروقہ بر آمد

بدھ 30 مئی 2018 20:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) وفاقی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران پانچ جواریوں سمیت 16ملزمان کو گرفتار کرکے ان قبضہ سے دائو پر لگی نقدی ، آلات قماربازی، اسلحہ معہ ایمو نیشن ہیرئو ئن اور ما ل مسروقہ بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے ، مزید تفتیش جا ری ہے ، جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی نے والی مہم کے دوران اسلام آ باد پولیس نے شہر کے مختلف علا قوں سے 76 بھکا ریو ں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی اسلا م آباد نجیب الر حمان بگو ی نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں ،ان احکامات روشنی میںاسلام آباد پولیس نے پا نچ جواریوں سمیت16ملزمان کو گرفتار کرلیا،تھانہ بنی گالہ پو لیس نے دوران گشت ملزم غلام مرتضیٰ کو گرفتار کر کے رائفل معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، جبکہ ملز م یاسر گلشن کو گرفتار کر کے پسٹل30بور معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ کراچی کمپنی پو لیس نے چوری کی واردات میں ملوث ملزم طلعت محمد سے ما ل مسروقہ بر آمد کر لیا۔تھا نہ گو لڑ ہ پولیس نے دوران گشت ملزم عاصم علی سی170گر ام ہیر وئن برآمد کر لی، تھا نہ شہزاد ٹا ئون پولیس نے دو ملزمان جو اد علی اور سبحا ن اللہ سے دو عدد آ ہنی مکے بر آمد کر لیے۔ تھا نہ کو رال پولیس کے نے ملزم بلال کو گرفتار کر لیا،تھا نہ سہا لہ پولیس نے غیر اخلا قی سر گر میو ں میں ملو ث چار افراد کو گرفتار کر لیا،تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے غیر محفو ظ طریقہ سے ڈیزل فروخت کر نے دو ملزمان محمد سر فراز اور عاطف حسین کو گرفتار کر لیا،سی آئی اے پولیس کے نے تھا نہ نو ن کے علا قہ چشتیا ں آ باد میں چھا پہ مار کرکے پا نچ جو اریو ں کو رنگے ہا تھو ں گرفتار کر لیا، ملزمان میں وقاص ، شوکت ، محمد جا وید ، عبد القیو م اور سید نذر عباس شامل ہیں ، ملزمان سے دائو پر لگی ہو ئی نقدی 42ہزار500روپے اور آ لا ت قما ر با زی بر آمد کرلی، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ،جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی نے والی مہم کے دوران اسلام آ باد پولیس نے شہر کے مختلف علا قوں سے 76 بھکا ریو ں کی گرفتار ی عمل میںلا ئی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔ذیشا ن کمبوہ