لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نے سروس سنٹر آفیشل کی 702نئی بھرتیوں کا اعلان کر دیا

تمام بھرتیاں پنجاب پبلک سروس کمیشن سے کی جائیں گی ،سروس سنٹر آفیشلز کو 36اضلاع میں واقع 152اراضی ریکارڈسنٹرز میں تعینات کیا جائے گا

بدھ 30 مئی 2018 20:34

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نے سروس سنٹر آفیشل کی 702نئی بھرتیوں کا اعلان کر دیا ہے، تمام بھرتیاں پنجاب پبلک سروس کمیشن سے کی جائیں گی اورسروس سنٹر آفیشلز کو پنجاب کے 36اضلاع میں واقع 152اراضی ریکارڈسنٹرز میں تعینات کیا جائے گاان تعیناتیوں کے بعد تمام اراضی ریکارڈسنٹرز پر رش میں واضح کمی آئے گی اور خدمات کی بروقت فراہمی ممکن بنائی جاسکے گی اس حوالے سے جاری تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ڈویژن کیلئے 139آسامیوں میں سے 21خواتین ،7اقلیتی اور 4 سروس سنٹرآفیشلز کو 3 سالہ معاہدہ کے تحت بھرتی کیا جائے گااور ماہانہ تنخواہ30 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے درخواست دہندہ کی تعلیمی قابلیت گریجویشن ، ٹائپنگ سپیڈ 40الفاظ فی منٹ اور 6ماہ کی آئی ٹی تربیت تجربے کا حصہ ہوکمپیوٹر کی بنیادی معلومات رکھنے والے درخواست دہندگان کو اہمیت دی جائے گی عمر کی حد 20سے 35سال مقرر کی گئی ہے امیدواران کا 100نمبر کا تحریری امتحان لیا جائے گا جس میں جنرل نالج ،مطالعہ پاکستان ، حالات حاضرہ ، اسلامیات، جیوگرافی،ریاضی ، انگلش ، اردو ، روزمرہ سائنس اور کمپیوٹر کی تعلیم سے متعلق بنیادی معروضی سوالات شامل ہیںپنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 14جون 2018مقرر کی گئی ہے ان آسامیوں سے متعلق مزید معلومات پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائیٹ سے بھی حاصل کی جاسکیں گی۔

متعلقہ عنوان :