کنسٹرکشن کمپنیوں نے ریچ ٹو میں بی آر ٹی منصوبے میں صدر روڈ کو پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے کھول دیا

بدھ مئی 20:33

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) کنسٹرکشن کمپنیوں نے ریچ ٹو میں بی آر ٹی منصوبے میں صدر روڈ کو پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے کھول دیا ہے جبکہ سنہری مسجد روڈ کو کل کھو ل دیاجائے گا خیبر بازار روڈ کو 10جون تک کھول دیا جائے گاجبکہ جی ٹی روڈ پر فردوس کے قریب سڑک کو 15جون کے بعد کھول دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کنسٹرکشن کمپنیوں کی جانب سے منصوبے پرکام مزید تیز کر دیا ہے رمضا ن المبارک میں گرمی کے باوجود منصوبے پرکام تیزی کے ساتھ جاری ہے اعلیٰ معیار کوالٹی کے میٹریل کا استعمال کیاجارہاہے کنسٹرکشن کمپنیوںکی جانب سے رمضان المبارک کے دوران عوام کو درپیش مشکلات کے پیش نظر تین مہینے بعد صدر روڈکو ریلوے سٹیشن کے قریب عام ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے تاہم جگہ کم ہونے کے باعث آمدورفت میں پبلک ٹرانسپورٹ کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کی جانب سے بدستور بیس روپے مسافروں سے کرایہ وصول کیا جارہاہے بیس جولائی کو پہلے مرحلے میں بی آر ٹی منصوبے پر گاڑیوں کی آمد ورفت شروع ہو جائیگی