فارمیسی کونسل آف پاکستان نے خیبر پختونخوا میں منظور شدہ 6اداروں کی فہرستیں جاری

بدھ مئی 20:33

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) فارمیسی کونسل آف پاکستان نے خیبر پختونخوا میں منظور شدہ 6اداروں کی فہرستیں جاری کردی ہیں جبکہ ان کے علاوہ تمام اداروں کو غیر رجسٹرڈ قرار دیا ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے دو انسٹیوٹ کو فارمیسی ڈی پروگرام کے لئے این او سی جاری کی گئی ہے فارمیسی کونسل آف پاکستان کی جانب سے رجسٹرڈ اے میں رجسٹریشن کے لئے ڈگری پروگرام آفرکرنے والے منظور شدہ اداروں میں پشاور یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف فارمیسی ، ڈیرہ اسماعیل خان یونیورسٹی ، یونیورسٹی آف مالاکنڈ ، کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، ابیٹ آبادیونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، یونیورسٹی آف صوابی کے ڈیپارٹمنٹس آف فارمیسی کو قرار دیاہے جبکہ پاکستان انسٹیوٹ آف پروفیشنل سٹڈیز ابیٹ آباد اور شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی شرنگل دیر اپر کے لئے این او سی فارمیسی ڈی پروگرام کے لئے جاری کیاگیا ہے پرائیویٹ سیکٹر نے رجسٹرراے میں رجسٹریشن کے لئے ابیٹ آبادکے دو اورپشاورکے دو یونیورسٹیوں کے ناموں کی فہرستیں بھی جاری کی ہیں ۔