نگران سیٹ اپ کے لئے ممکنہ صوبائی وزراء کے نیب سے کلیرنس کا کام مکمل ہوگیا

بدھ 30 مئی 2018 20:33

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) نگران سیٹ اپ کے لئے ممکنہ صوبائی وزراء کے نیب سے کلیرنس کا کام مکمل ہوگیا ہے نگران سیٹ اپ میں وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پر یہ شرائط لاگو نہیں ہے تاہم نگران وزیراعلیٰ ، نگران وزراء کی چھان بین کے لئے انتظامات شروع کئے گئے تھے نگران حکومت میں شامل کئے جانے والے ممکنہ وفاقی اورصوبائی وزراء کے نام پہلے ہی نیب کوبھیجوا دیئے گئے تھے تاکہ یہ چیک کیاجائے کہ ان کے خلاف کوئی انکوائری یا تحقیقات تو نہیں چل رہی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ممکنہ صوبائی وزراء کی فہرست نیب خیبر پختونخوا کو ارسال کی تھی ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب کی جانب سے صوبے کے بعض نگران وزراء کی کلیرنس دیدی ہے اور فہرستیں واپس فراہم کردی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :