Live Updates

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے صوبائی ممبر اسمبلی کی ٹکٹوں کے اجراء کا سلسلہ شروع

بدھ 30 مئی 2018 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کے لئے صوبائی ممبر اسمبلی کی ٹکٹوں کے اجراء کا سلسلہ شروع ہو گیا، لاہور کے حلقہ پی پی 160 کے وائس چیئرمین یوسی 218 خواجہ سعد فرخ نے ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواست جمع کروا دی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا واحد راستہ جمہوریت ہے ، دوسری حکومت اپنی میعاد پوری کر رہی ہے اور اسی سے ادارے مضبوط ہوں گے۔

عوام کے ووٹوں کی طاقت سے سیاسی مخالفین کو عبرتناک شکست سے دوچار کرے گی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) عوامی جماعت ہے یہ ہی وجہ ہے کہ عوام اس جماعت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ عمران خان کی دھرنا سیاست کو عوام نے مستر کردیا ، عوام اب عمران خان کو ووٹ نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ہمیشہ ملک کی بہتری کے لئے قدم اٹھایا ہے ، مسلم لیگ (ن) کے دور میں ریکارڈ ترقی ہوئی ہے اور ہر طرف سڑکوں کا جال بچھایا گیا ہے ،غیر ملکی سرمایہ کاری میںاضافہ ہواور پاکستان میں معاشی سرگرمیاں بھی بڑھ گئیں، سیاسی شعبدہ بازوں نے عوام کی خدمت کی بجائے قوم کا وقت برباد کیاہے۔ پاکستان کے عوام بے بنیاد الزامات اور جھوٹ کی سیاست نہیں بلکہ ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات