عام انتخابات کا بروقت انعقاد ملک کے بہترین مفاد میں ہے ، اس سے عوام کا اداروں پر اعتماد بحال ہو گا،سیف اللہ خالد

بدھ 30 مئی 2018 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد نے کہا ہے کہ عام انتخابات کا بروقت انعقاد ملک کے بہترین مفاد میں ہے ، اس سے عوام کا اداروں پر اعتماد بحال ہو گا۔ ستر برس تک وطن عزیز میں حکمرانی کرنے والوں نے عوام کو غربت،کرپشن،ناانصافی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والے ہمیشہ اسمبلیوں میں پہنچے۔

ملی مسلم لیگ عوام کو ان کے حقوق دلوائے گی۔ قومی خزانہ بے دردی سے لوٹنے والوں کے محا سبے کا وقت آگیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہین آباد سرگودھا میں افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سرگودھا پہنچنے پر صدر ملی مسلم لیگ سیف اللہ خالد کاشاندار استقبال کیا گیا۔پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

(جاری ہے)

سیف اللہ خالد نے کہا کہ ملی مسلم لیگ کے میدان میں آنے سے کچھ جماعتیں خوفزدہ ہیں ہم کسی کا ووٹ بینک توڑنے نہیں آئے بلکہ قوم کو نظریہ پاکستان پرکھڑا کرنے آئے ہیں۔

ہماری سیاست اتحاد کی سیاست ہو گی۔ہم جماعتوں کومتحد کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ستر برسوں سے حکمرانوں نے عوام کو حقوق نہیںدیئے۔مہنگائی کا اضافہ ہوا،غربت کا خاتمہ نہ ہو سکا۔لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے بھی فضا میں نظر آئے۔بے روزگاری بڑھی۔نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لئے پھر رہے ہیں لیکن نوکریاں نہیں مل رہیں۔ملی مسلم لیگ نوجوانوں کو ان کا حق دے گی۔

ہم یوتھ کی بہتری کے لئے کام کریں گے۔کرپشن کا خاتمہ کریں گے،ملک کو سودی قرضوں سے آزاد کروائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عید کے بعد ملک بھر میں رکنیت سازی کی جائے گی۔ہم الیکشن میں بھر پور حصہ لیں گے اور تمام نشستوں پرامیدوار لائیں گے۔سیف اللہ خالد نے کہا کہ ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی بجائے ہمیں اپنا حق دیا جائے۔نظریہ پاکستان پر قائم ہونے والے ملک میں ہمیں بھی سیاست کرنے کا حق حاصل ہے۔ہم خدمت انسانیت کی سیاست کریں گے۔نظریہ پاکستان پر سب کو متحد کریں گے اور پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنائیں گی