انٹر یونیورسٹی کنثورشیم کی جانب سے سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کے لئے سکالر شپ کا اعلان

ملک بھر کی جامعات سے اچھے کھلاڑیوں کی تلاش کی جائے گی ۔ محمد مرتضیٰ نور

بدھ 30 مئی 2018 20:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) انٹر یونیورسٹی کنثورشیم برائے فروغ سوشل سائنسز مسلم ہینڈز انٹر نیشنل ،نیشنل پریس کلب کے زیر اہتمام رشیاء میں منعقد ہونے والے سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈ کپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم پاکستان کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی ،اس موقع پر انٹر یونیورسٹی کنثورشیم کی جانب سے سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم پاکستان کے لئے اعلیٰ تعلیمی سکالر شپ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ ملک بھر کی جامعات میں با صلاحیت کھلاڑیوں کی تلا ش کے لئے خصوصی ملک گیر مہم چلانے کا بھی اعلان کیاگیاہے ۔

اس حوالے سے کنثورشیم کے نیشنل کو آرڈینیٹر محمد مرتضیٰ نور نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں بس اپنے با صلاحیت نوجوانوں کی صلاحیتوں کو صحیح سمت میں موڑنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم نے رشیا میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے پاکستان کا روشن چہرہ عیاں کیا ہے ،یہ بچے ہمارا فخر ہیں ، انٹر یونیورسٹی کنثورشیم پوری ٹیم کے لئے سکالر شپس دے گی اور ملک بھر کی اچھی جامعات میں تعلیم حاصل کروانے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی جبکہ ملک بھر کی جامعات میں فٹ بال کے فروغ اور اچھے کھلاڑیوں کی تلاش کے لئے بھی خصوصی کام کیا جائے گا ۔تقریب میں سینیٹرز ،اینکرز اور متعدد وائس چانسلرز نے بھی شرکت کی

متعلقہ عنوان :