اے ایس ایف میں گریڈ 17کے 21ا سسٹنٹ ڈائریکٹرز کو گریڈ 18 میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدوں پر ترقیاں دیدی گئی

بدھ 30 مئی 2018 20:19

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) اے ایس ایف میں گریڈ 17کے 21ا سسٹنٹ ڈائریکٹرز کو گریڈ 18 میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدوں پر ترقیاں دیدی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

جن میں پشاور سمیت ملک بھر کے مختلف ائیر پورٹس پر خدمات سرانجام دینے والے ائیر پورٹ سیکورٹی فورس کے افسران شامل ہیں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں جن اکیس اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو ڈپٹی ڈائریکٹرز کے عہدوں پر ترقیاں دیدی گئی ہیں ان میں محمد اقبال خان خٹک ، محمد حیات ، محمد خان ، تاج علی خان ، سلطان احمد انصار ی ، محمد طاہر ، عظمت اللہ ، انور الحق لودھی ، شبیر حسین ، ناصرہ نجیب ، نواب دین ڈوگر ، حامد علی ، بلقیس بیگم ، سید عباس تعظیم ، لئیق نواز ، جاوید اقبال بٹ ، سیف اسلام ، نوید اختر ، محمد منشاء ، محمد احمد ، محمد اکرام شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :