ہلال احمر کی جانب سے شمالی وزیرستان 700خاندانوں میں اشیاء خودونوش کی تقسیم

بدھ 30 مئی 2018 20:19

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) ہلال احمرپاکستان فاٹابرانچ کے زیراہتمام شمالی وزیرستان کے بے گھرافراد میںبدھ کے روز 700 خاندانوں اشیاء خودونوش بنوں میں تقسیم کی گئی یہ اشیاء ترکیش ریڈکریسنٹ کی مددسے تحصیل دتہ خیل،سب ڈویژن وانا نارتھ وزیرستان ایجنسی کے متاثرین میں تقسیم کی گئی جو ضلع بنوں اورفرینٹئرریجن بنوں میں رہائش پذیرتھیں اِن اشیاء میںدس کلوآٹا، تین کلو چاول، دو کلو دال چنا، دو کلودال مسور، تین کلو آئل، تین کلو چینی، 475 گرام چائے، 800گرام نمک اورایک کلو کھجور شامل ہیں ہلال احمرپاکستان فاٹابرانچ کے اہلکار فرید خان شنواری نے کہا کہ یہ راشن نارتھ وزیرستان کے غریب اورمستحق افراد میں تقسیم کی گئی جوکئی سالوں سے ضلع بنوں کے مختلف علاقوں میں رہائش پزیر ہیں۔

(جاری ہے)

اًنہوں نے مزید کہا کہ ہلال احمر قبائیلی علاقو ں میں انسا نی خدمت کی بنیاد پر پچھلے کئی سالوں سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں تاکہ لوگوں کی مشکلات میں آسانی پیداہوں۔ اِس موقع پرہلال احمرفاٹا کے نمائیندے ، رضاکاراور دوسرے لوگ موجودتھیں جنہوں نے پرآمن طریقے سے لوگوں میں خوراکی اشیاء تقسیم کئے ہلال احمر پاکستان ٖفاٹاکے اہلکاروں کے مطابق ، نارتھ وزیرستان کے متاثرین کے علاوہ خوراکی اشیاء دوسرے ایجنسیوں میں بھی رمضان کے مہینے میںمستحق افرادمیں تقسیم کی جائیگی ۔