بنوں، ٹریفک پولیس کی طرف سے مسافروں میں شربت اور کھجور کی تقسیم

بدھ مئی 20:19

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) بنوں بس آڈہ پر ٹریفک پولیس کی طرف سے مسافروں میں شربت اور کھجور کی تقسیم ، ضلعی پولیس سربراہ صادق بلوچ کی خصوصی ہدایت پر بنوں بس آڈہ پر ٹریفک پولیس نے مسافروں میں افطاری کے لئے شربت اور کھجور تقسیم کیے۔ انچارج ٹریفک معہ نفری ضلعی پولیس سربراہ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے مسافروں میں ماہ رمضا ن میں شربت اور کھجور کی تقسیم کا سلسلہ جاری کیا۔

(جاری ہے)

عوام کی ہر ممکن تعاون اور سہولت میسر ہونے کی خاطر بنوں ٹریفک پولیس سرگرم عمل رہا ضلعی پولیس سربراہ صادق بلوچ کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد صرف اور صرف عوام کو ریلیف دینا ہے ۔ کیونکہ وہ لوگ جو دور دراز کی سفر طے کرکے ضلع بنوں آجاتے ہیںتو ان کے پاس افطاری کے لئے کھانے پینے کی سہولت میسر نہیں ہوتی یاایسے لوگ جس کا ضلع بنوں سے کہیں دور سفر پر جانا ہو تو ان کو روزہ افطار کرنے کے لئے شربت اور کھجور تقسیم کئے جائے گے۔ ضلعی پولیس سربراہ نے انچارج ٹریفک کو سختی سے ہدایت جاری کی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر بس آڈہ جات پر مسافروں میں شربت اور کھجور تقسیم کیا کریں ۔ مسافروں نے ضلعی پولیس سربراہ کا اس احسن اقدام کا خیر مقدم کیا اور ٹریفک پولیس بنوں کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :