حضرت سیدناامام حسن ؓکا یوم ولادت باسعادت کل منایا جائیگا

بدھ مئی 20:11

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) نواسہ رسول ؐ جگر گوشہ بتولؓ حضرت سیدناامام حسن ؓکا یوم ولادت باسعادت کل 15 رمضان المبارک بروز جمعرات کو انتہائی عقیدت واحترام اور مذہبی جذبے کے ساتھ منایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں عارفوالا سمیت ملک بھر میں خصوصی محافل زکر اور دیگرتقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں علماء کرام ،مشائخ عظام ،مذہبی سکالراورزاکرین اہلبیت حضرت امام حسنؓ کی زندگی ،سیرت طیبہ اور دین اسلام کی سربلندی کیلئے پیش کی گئی قربانیون پرتفصیلی روشنی ڈالیں گے ۔الیکٹرانک میڈیا پروگرامز نشر اورپرنٹ میڈیا فیچر شائع کریںگے۔

متعلقہ عنوان :