گجرات ،پولیس گردی کے واقعہ میں 26سالہ نوجوان جاں بحق،ورثاء کا شدید احتجاج

بدھ 30 مئی 2018 20:11

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) حیدری کالونی میں پولیس گردی کا واقعہ 26 سالہ نوجوان پولیس کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ، ورثا ء پولیس کے خلاف سراپا احتجاج ،خواتین دھاڑیں مار مار کر روتیں رہیں ،ماں پر غشی کے دورے۔ تفصیلات کے مطابق حیدری کالونی کا رہائشی وقاص محلے میں اپنے نانا کے گھر میں موجود تھا تھانہ اے ڈویڑن پولیس نے گھر پر چھاپہ مارا پولیس کے ڈر سے وقاص وہاں سے بھاگ گیا پولیس اہلکاروں نے اس کا پیچھا کرتے ہوئے کھیتوں سے اسے پکڑ لیا اور پولیس کی دوڑیں لگوانے پر پولیس اہلکار طیش میں آ گئے اور مبینہ طور پر وقاص کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے رہے گرمی اور تشدد کی وجہ سے موقع پر جاں بحق ہو گیا اور پولیس اہلکار موقع سے فرار ہو گئے وقاص کے ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی درجنوں مرد خواتین نے پولیس گردی کے خلاف احتجاج شروع کردیا تھانہ سول لائن کے ایس ایچ او موقع پر پہنچ گئے مظاہرین سے مزکرات میں ناکام نوجوان کی لاش کو عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر اہل علاقہ کی ایک بڑی تعداد پہج گئی وقاص مسیح بوڑھی والدہ کا اکلوتا سہارا تھا اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں بطور مالی کام کرتا تھا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے اس رویہ پر اہل علاقہ میں غم و غصہ پایا جاتا ہے اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔