اوپن یونیورسٹی میں سمسٹربہار2018ء کے لئے طلبہ و طالبات کو درسی کتابوں کی ترسیل کاعمل جاری

بدھ 30 مئی 2018 20:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹربہار2018ء کے میٹرک ،ْ ایف اے اور بی اے پروگرامز میں داخل طلبہ و طالبات کو درسی کتابوں کی ترسیل کاعمل جاری ہے ،ْ اب تک میٹرک پروگرام کے 80ہزار طلبہ کو ،ْ ایف اے پروگرام کے ایک لاکھ دس ہزار طلبہ کو اور بی اے پروگرامز کے ایک لاکھ طلبہ و طالبات کو کتابیں ارسال کی جاچکی ہیں ،ْ امید ہے میٹرک تا بی اے پروگرامز کی کتابوں کی ترسیل کا عمل جون کے دوسرے ہفتے تک مکمل کرلیا جائے گا۔

انچارج شعبہ ترسیل کتب کے مطابق دوسرے مرحلے میں پروسٹ گریجویٹ پروگرامز میں داخل طلبہ کو کتابیں ارسال کی جائیں گی جبکہ ٹیچر ٹریننگ پروگرامز کے طلبہ کو کتابیں ارسال کرنے کا عمل عید کے بعد شروع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میلنگ سیکیشن کے انچارج کے مطابق یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٴْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کتابوں کی ترسیل کے مراحل کو جلد از جلد مکمل کرنے کی واضح ہدایات دی ہیں اور ایک ٹائم فریم دیا ہے۔

وائس چانسلر کی خصوصی ہدایت پر کتابوں کی ترسیل کا عمل تیز کردیا گیا ہے ا اور میلنگ سیکشن کے کارکن 2۔شفٹوں میں اس کام میں مصروف رہتے ہیں ۔کتابوں کی ترسیل کے مراحل کی معلومات کے لئے "کمپیوٹرائزڈ ٹریکنگ نظام" بھی شروع کیا گیا ہے۔داخلوں کے امیدوار یونیورسٹی کی ویب سائٹ کے ذریعہ آسانی سے میل بکس میں اپنا رول نمبر یا داخلہ فیس کا چالان نمبر درج کرکے یونیورسٹی کی جانب سے انہیں ارسال کی جانے والی درسی کتابوں کے ترسیلی مراحل کے بارے میں تفصیلات معلوم کرسکتے ہیں۔درسی کتابوں کی ترسیل میںتاخیر کی صورت میں طلبہ کو نزدیک ترین ڈاکخانے یا یونیورسٹی کے نزدیک ترین ریجنل کیمپس سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :