Live Updates

قوم ختم نبوت کی غدار حکومت کے جانے کی خوشی میںیکم جون کو ''یوم نجات منائے ''اور شکرانے کے نوافل ادا کرے گی،تحریک لبیک یارسول اللہ

بدھ 30 مئی 2018 20:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) تحریک لبیک یارسول اللہ کے مرکزی امیر علامہ خادم حسین رضوی ،پیشوائے اہل سنت پیر محمد افضل قادری ،فاروق الحسن سعیدی ،محمد رضوان یوسف ،صاحبزادہ پیرسید سخی حیدر شاہ ،صاحبزادہ نعیم عارف نوری ،صاحبزادہ عثمان علی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ قوم ختم نبوت کی غدار حکومت کے جانے کی خوشی میںیکم جون کو ''یوم نجات منائے ''اور شکرانے کے نوافل ادا کرے گی۔

قوم ن لیگ کے سیاہ دور کے خاتمے پر یکم جون کو جشن منائے گی۔یکم جون سے ن لیگ کے لئے مزید سخت وقت شروع ہو جائے گا۔ شریف برادران کا غرور اور تکبر خاک میں مل چکا ہے۔ ن لیگ کو الیکشن میں عبرت ناک شکست ہو گی۔ 25 جولائی ن لیگ کے لئے یوم حساب ثابت ہو گا۔ قوم ختم نبوت اور وطن سے غداری کرنے والوں کو ووٹ نہ دے کر ان سے نفرت کا اظہار کرے گی۔

(جاری ہے)

قوم سبکدوش ہونے والی حکومت کے ہر ظلم کا بدلہ الیکشن میں لے گی۔

ن لیگی امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی اور بڑے بڑے برج الٹ جائیں گے۔ عوام آئندہ انتخابات 2018 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کو یکسر مسترد کرکے تحریک لبیک پاکستان کا ساتھ دیں تاکہ وطن عزیز پاکستان کو صحیح معنوں میں اسلامی جمہوری ملک بنایا جاسکے اور پاکستان میں نظام مصطفی ﷺ کا نفاذ کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے۔ الیکشن میں بھارت کے یار اور ختم نبوت کے غدار عبرت کا نشان بنیں گے۔ موجودہ حکومت کے پانچ سال ناکامیوں کی داستان ہے۔ قوم ووٹ کی طاقت سے ظلم اور جرم کا راستہ روکنے کے لئے بیتاب ہے۔ پاکستان کے غداروں کو اپنا اتحادی بنانے والا نواز شریف قوم کا اعتماد کھو چکا ہے۔ ۔۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات