ایم ایم اے آئندہ الیکشن میں کلین سویپ کرے گی ،سیٹھ عبدالرحمان

بدھ 30 مئی 2018 20:06

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) ایم ایم اے آئندہ الیکشن میں کلین سویپ کرے گی ان خیالات کااظہارتحصیل صدر متحدہ مجلس عمل سیٹھ عبدالرحمان نے سماجی کارکن محمدافضل طورودیگر کارکنان سے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل الیکشن 2018میں این اے 83میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے لیے ایماندار ،باکردار اورعوامی خدمت گار امیداروں کو سامنے لائے گی جن پر حلقہ کی عوام اعتماد کرے گی انہوںنے کہاکہ متحدہ مجلس عمل صوبہ سرحد سمیت پنجاب ،سندھ اور کے پی کے میں بھی بھرپور مقابلہ کرے اور بھاری اکثریت سے جیتے گی تحصیل صدر متحدہ مجلس عمل سیٹھ عبدالرحمان نے مزید کہاکہ پاکستان کے عوام ایم ایم اے پر اعتماد کرتے ہیں اس لیے الیکشن میں اپنے ووٹ کی طاقت سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوارں کو آگے لے کر آئیں گے اور پاکستان کو ایک مضبوط اور مستحکم مملکت بنائے گی