سرگودھا ، سرکاری محکموں کے ٹیکسز کی مد میں واجبات اور واپڈا نے بلوں کی اقساط پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی

بدھ مئی 20:06

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) سرگودھا سمیت ریجن بھر میں سرکاری محکموں کے ٹیکسز کی مد میں واجبات اور واپڈا نے بلوں کی اقساط پر مکمل طور پر پابندی عائد کرتے ہوئے سالانہ اہداف کو ہر ممکن پورا کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں،وفاقی و صوبائی حکومت کی ہدایت پر ریونیو ڈیپارٹمنٹ، محکمہ واپڈا‘ سوئی گیس‘ ٹیلی فون ودیگر محکمہ جات نے ماہانہ ریکوری کے سلسلہ میں رواں ماہ اور 30 جون تک ہر قسم کے کمرشل اور رہائشی بلوںاور واجبا ت کی اقساط پر پابندی کے احکامات دیتے ہوئے ماتحت افسران سے کہا گیا ہے کہ واجبات و بلوں کی بروقت ادائیگی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے پہلے مرحلہ میں بڑے مگر مچھوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :