سرگودھا سمیت ریجن بھر میں کوالیفائیڈ ڈاکٹر کی پرچی کے بغیر ادویات کی فروخت پابندی کے باوجود جاری

کوالیفائیڈ ڈاکٹر کی پرچی کے بغیر ادویات فروخت کرنیوالے میڈیکل سٹوروں اور فارمیسیوں کو سیل کر کے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ،اور میڈیکل سٹوروں و فارمیسیوں کی انتظامیہ کو اس بات کا پابند بنایا جائے،ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت

بدھ مئی 20:06

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) سرگودھا سمیت ریجن بھر میں کوالیفائیڈ ڈاکٹر کی پرچی کے بغیر ادویات کی فروخت پابندی کے باوجود جاری و ساری ہے ،جس پر عملدرآمد کی صورتحال کو انتہائی ناقص قرار دیتے ہوئے چاروں اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ سے وضاحت طلب کر لی گئی،جاری مراسلہ کے مطابق ڈی جی ہیلتھ پنجاب نے پابندی عائد کرتے ہوئے ریجن بھر کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران اور ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت کی تھی کہ کوالیفائیڈ ڈاکٹر کی پرچی کے بغیر ادویات فروخت کرنیوالے میڈیکل سٹوروں اور فارمیسیوں کو سیل کر کے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ،اور میڈیکل سٹوروں و فارمیسیوں کی انتظامیہ کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ ان کا عملہ بغیر ڈاکٹر کی پرچی کے دوائی نہ دے ،قابل تشویش امر یہ ہے کہ اس دورا ن متعدد بار یاد دہانی نوٹسز جاری کرنے کے باوجود عملی اقدامات نہ اٹھائے جا سکے جس کے باعث بالخصوص نشہ آور ادویات کی فروخت کو مزید فروغ ملا اور دیگر قوائد و ضوابط نظر انداز کئے گئے،اس حوالے سے حکومتی احکامات پر عملدرآمد بابت چشم پوشی کے مرتکب افسران کے خلاف کاروائی کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :