تیمرگرہ، یونین کونسل رباط طورمنگ ٹو فیڈر پر بجلی کے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج نے روزہ داروں کاجینا حرام کر دیا

تمام ٹیوب ویل بند علاقہ کربلا کا منظر پیش کرنے لگا وولٹیج اتنا کم ہے کہ موبائل فون بھی چارج نہیں کیا جاسکتا ہے سحری ، افطاری اور نمازتراویح کے دوران بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے

بدھ 30 مئی 2018 20:02

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) یونین کونسل رباط طورمنگ ٹو فیڈر پر بجلی کے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج نے روزہ داروں کاجینا حرام کر دیا تمام ٹیوب ویل بند علاقہ کربلا کا منظر پیش کرنے لگا وولٹیج اتنا کم ہے کہ موبائل فون بھی چارج نہیں کیا جاسکتا ہے سحری ، افطاری اور نمازتراویح کے دوران بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے عوام کی صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جارہا ہے اگر ائندہ جمعہ کے روز تک لوڈشیڈ نگ اور کم وولٹیج کو مسئلہ حل نہ کیا گیا توتیمرگرہ دیر شاہراہ کو بند کردیں گے ان خیالات کا اظہا رجماعت اسلامی یونین کونسل رباط کے رہنما اور ضلعی کونسلرحا جی شاد نواز خان ، تحصیل کونسلر سید عبید اللہ ، ویلج کونسلر اصغر خان ، رباط کوٹکے ناظم سر دار علی خان ، حاجی نیک دارخان ویلج کونسلر اسیگے ، محمد علی ایڈوکیٹ ، محمد ایوب ، غلام جان ودیگر نے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے کرنے کے اعلان کے برعکس یو سی رباط طورمنگ ٹو فیڈر پر غیر اعلانیہ لود شیڈنگ جاری ہے رمضان کے مہینہ میں افطاری، سحری اور نماز تراویح کے دوران لوڈ شیڈنگ افسوس ناک ہے جبکہ رہی سہی کسر کم وولٹیج نے پورا کردی وولٹیج کی کمی کی وجہ ابنوشی کی اسکیمں بند پڑی ہے اور عوام کو پینے کی پانی کی حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور باپردہ خواتین روزہ میں دور دراز علاقوں سے سروں پر گڑے رکھ کر پانی لانے پر مجبور ہیںانھوں نے کہا کہ رمضان المبارک سے قبل بجلی کی وولٹیج بھی پورا ہوتا ہے اور لوڈ شیڈنگ بھی کم ہوتا ہے لیکن رمضان کا مہینہ شروع ہوتے ہی وولٹیج کم کیا جا تا ہے جبکہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی شروع کی جاتی ہے انھوں نے الٹی میٹم دیتے ہوئے خبردار کر دیا کہ اگر ائندہ جمعہ کے روز تک اس مسئلہ کا حل نہ نکا لا گیا تو عوام رباط کے مقام پر سڑک پرنکل کر تیمرگرہ چترال شا ہراہ کو بند کردیںگے جبکہ حالات کی تمام تر ذمہ داری واپڈا حکام پر عائد ہوگی ۔