Live Updates

بہاول پور ، گذشتہ پانچ سالوں کے دوران بہاولپور میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے،میاںمحمد شہباز شریف

صوبہ بھر میں کسانوں کو سستی کھادیں فراہم کی گئیں جبکہ ٹیوب ویل پر سبسڈی دی گئی، 70 سالوں میں پہلی مرتبہ چھوٹے کسانوں کو بلا سود قرضے فراہم کیے گئے پنجاب انڈومنٹ فنڈ سے ہزاروں بچوں کو وظائف ملے،ہزاروں بچوں کو میرٹ پر لیپ ٹاپ دئیے گئے،خادم اعلیٰ خود روزگار سکیم کے تحت نوجوانوں کو قرضے دئیے گئے جس سے وہ باعزت روزگار حاصل کر رہے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

بدھ 30 مئی 2018 20:02

بہاول پور ، گذشتہ پانچ سالوں کے دوران بہاولپور میں اربوں روپے کے ترقیاتی ..
بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاںمحمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ گذشتہ پانچ سالوں کے دوران بہاولپور میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے۔پنجاب انڈومنٹ فنڈ سے ہزاروں بچوں کو وظائف ملے۔ہزاروں بچوں کو میرٹ پر لیپ ٹاپ دئیے گئے۔خادم اعلیٰ خود روزگار سکیم کے تحت نوجوانوں کو قرضے دئیے گئے جس سے وہ باعزت روزگار حاصل کر رہے ہیں۔

قائد اعظم میڈیکل کالج آڈیٹوریم میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں کسانوں کو سستی کھادیں فراہم کی گئیں جبکہ ٹیوب ویل پر سبسڈی دی گئی۔انہوں نے کہا کہ0 7سالوں میں پہلی مرتبہ چھوٹے کسانوں کو بلا سود قرضے فراہم کیے گئے ۔اسی طرح دیہاتوں سے منڈی تک آسان رسائی کے پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے منصوبوں سے کسانوں کو ریلیف ملا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج میں نے بہاولپور میں عوامی فلاحی منصوبوں کا افتتاح کیا ہے جن پر اربوں روپے خرچ ہوئے ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ بہاولپور میں تعمیر ہونیوالی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری عالمی معیاری کی ہے جہاں سے جعلی ادویات کی نشاندہی اور خان تمہ ہو سکے گا اور اس کے عملہ کو ترکی اور برطانیہ سے تربیت دلوائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح ای سہولت سنٹر میں ایک ہی چھت سے 17مختلف سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے جو یورپ کے مقابلے کا ایک نظام ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ایک ارب ستر کروڑ کی لاگت سے کارڈیالوجی سنٹر کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ بہاولپور میں کارڈیالوجی اور کڈنی سنٹر کا قیام اس خطہ کے لوگوں کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی میں سنگ میل ہے۔محمد شہبا زشریف نے کہا کہ اللہ پاک نے ہمیں موقع دیا تو بہاولپور میں میڈیکل اور ٹیکنکل یونیورسٹی قائم کریں گے۔انہو ں نے کہا کہ بہاولپور میں سٹیٹ آف دی آرٹ ریجنل بلڈ سنٹر کا ایک مثال ہے جہاں پر انتہائی تربیت یافتہ عملہ اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے خیبر پختونخواہ کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔دن رات جھوٹ بولتا اور رمضان المبارک میں بھی جھوٹ اور الزام سے پرہیز نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ آئو بہاولپور میں دیکھو کہ کارڈیالوجی سنٹر ،ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری،کڈنی سنٹر،سہولت سنٹر،بلڈ بینک کس طرح بنتے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ عمران خان نے رمضان المبارک میں بھی جھوٹ سے پرہیز نہیں کیا عوام الیکشن میں انہیں سیاسی طو ر پر دفن کر دیں گے۔اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم انجینئر بلیغ الرحمن، صوبائی وزیر ملک محمد اقبال چنڑ،چوہدری سعود مجید،رکن پنجاب اسمبلی فوزیہ ایوب قریشی ،ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی اور دیگر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی موجود تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات