Live Updates

راولپنڈی ، الیکشن کا بروقت انعقادپاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کے بقا کا ضامن ہے،عارف عباسی

2اور3جون کو ٹکٹوں کے حتمی فیصلہ کے بعد تحریک انصاف بھی شہر میں باضابطہ انتخابی مہم کا آغاز کرے گی آئندہ انتخابات میں ممکنہ دھاندلی کے حوالے سے تحریک انصاف نے الیکشن مینجمنٹ سیل قائم کر دیئے ہیں، تحریک انصاف کے امیدوار صوبائی حلقہ پی پی11

بدھ 30 مئی 2018 20:16

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نئے صوبائی حلقہ پی پی11سے امیدوارو موجودہ رکن صوبائی اسمبلی عارف عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن کا بروقت انعقادپاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کے بقا کا ضامن ہے 2اور3جون کو ٹکٹوں کے حتمی فیصلہ کے بعد تحریک انصاف بھی شہر میں باضابطہ انتخابی مہم کا آغاز کرے گی آئندہ انتخابات میں ممکنہ دھاندلی کے حوالے سے تحریک انصاف نے الیکشن مینجمنٹ سیل قائم کر دیئے ہیںنگران حکومت کے حلف لینے کے بعد سیاسی وابستگیوں کے حامل ریٹرننگ افسران کی ضلع راولپنڈی میں کوئی جگہ نہیں ہو گی ایسے عناصر کی نشاندہی اور ضلع بدری کے لئے ہمیں سپریم کورٹ تک بھی جانا پڑا تو دریغ نہیں کریں گے غنڈہ گردی اور دھونس کے ذریعے کسی قبضہ گروپ یا بدمعاش کوانتخابی نتائج تبدیل نہیں کرنے دیں گے راولپنڈی میں صرف شیخ رشید اہلیت کیس کے فیصلے کے منتظریہ بھی ذہن میں رکھیں ایفی ڈرین کیس بھی تیزی سے اپنے فیصلے کی طرف بڑھ رہا ہے اور توقع ہے کہ راولپنڈی سے بہت سا گند خود ہی صاف ہو جائے گا تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے قومی سطح پرداخلی ، خارجی ، اقتصادی اصلاحات کے ساتھ صوبوں کے انتظامی معاملات ، امن و امان ،صحت ، تعلیم اورروزگار کے لئے بنیادی ڈھانچے کا اعلان کر دیا ہے انہوں نے کہا تحریک انصاف برسراقتدارآکر دستیاب ملکی وسائل کو استعمال میں لا کر عام آدمی کے ریلیف کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرے گی راولپنڈی میں پینے کے صاف پانی کا منصوبہ میری اولین ترجیح ہے جس کے لئی5سال پنجاب اسمبلی میں آواز اٹھاتا رہا لیکن کسی نے ایک نہ سنی زمینی حقائق کے برعکس ہونے والی حلقہ بندیوں کے باوجود تحریک انصاف ہر حلقے میںا میدوار دے گی ایک کارکن ہونے کے ناطے میری یہ خواہش ہے کہ میرا مدمقابل ن لیگ سے بھی کوئی حقیقی کارکن ہوان خیالات اظہار انہوں نے ’’آن لائن ‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا عارف عباسی نے کہا کہ تحریک انصاف 2013کے انتخابات میں تبدیلی کا نعرہ لے کر میدان میں آئی تھی جس کا مقصد فرسودہ نظام کے خلاف بغاوت تھا کیونکہ ہمارے ہاں سسٹم صرف ایلیٹ کلاس کے لئے ہیں انہوں نے کہا کہ عام آدمی کا راستہ روکنے کے لئے ہمارے ہاں انتخابی طریقہ کار اتنا مہنگا کر دیا گیا ہے تاکہ اسمبلیوں میں عام آدمی کو نمائندگی نہ مل سکے یہ ایک المیہ ہے کہ اس ملک میں مسائل و مشکلات کے ذمہ دار تو اسمبلیوں میں موجود ہیں لیکن مسائل زدہ عوام کی حقیقی نمائندگی اسمبلیوں میں موجود نہیں ہے اسمبلیوں پر ایسے سرمایہ دار ، جاگیردار اور صنعتکار قابض ہیں جو کسی بھی طرح کی قانون سازی اپنے مفادات کو سامنے رکھ کر کرتے ہیںانہوں نے کہا تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے قومی سطح پرداخلی ، خارجی ، اقتصادی اصلاحات کے ساتھ صوبوں کے انتظامی معاملات ، امن و امان ،صحت ، تعلیم اورروزگار کے لئے بنیادی ڈھانچے کا اعلان کر دیا ہے انہوں نے کہا تحریک انصاف برسراقتدارآکر دستیاب ملکی وسائل کو استعمال میں لا کر عام آدمی کے ریلیف کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرے گی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ میں5سال تک میرٹ کی بالادستی کے لئے کام کیا اور کے پی کے حکومت پر بھی پورا چیک اینڈ بیلنس رکھتے ہوئے کسی سیاستدان یا بیورو کریٹ کو غلط نہیں کرنے دیا گیا خیبر پختونخواہ میں کسی وزیر کے پاس کسی کانسٹیبل کے تبادلے کا اختیار نہیں تھا الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نئی حلقہ بندیاں دیکھ کر بخوبی یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ حلقہ بندیاں کرنے والوں میں اس بات کی اہلیت ہی نہیں تھی حلقہ بندیوں میں زمینی حقائق کو نظر انداز کیا گیالیکن تمام تر قباحتوں کے باوجود تحریک انصاف نئی حلقہ بندیوں پرنہ صرف الیکشن میں حصہ لے گی بلکہ واضح کامیابی حاصل کرے گی کیونکہ راولپنڈی میں عمران خان کی شخصیت اورتحریک انصاف کا نظریاتی ووٹ ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن کے نزدیک ہر پارٹی کے اندر سے ایک موسمی امیدوار بھی زندہ ہوجاتے ہیں جو الیکشن کے بعد پھر زیر زمین چلے جاتے ہیں تحریک انصاف کی قیادت کا فیصلہ تھا کہ پنجاب بھر میں موجود ایم پی ایز اور کسی بھی حلقے میں دوسرے نمبر آنے والے ایسے امیدوار جو گزشتہ 5سال پارٹی کے ساتھ چلے اور انہوں نے وفاداریاں بھی تبدیل نہیں کیں انہیں 2018کے انتخابات میں بھی ترجیح دی جائے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے پاس اس وقت شہر میں کوئی امیدوار ہی نہیں ہے 2013کے انتخابات مین بھی ہماری ہی کمزوری سے صوبائی اسمبلی ایک نشست تحریک انصاف کے ہاتھ نکل گئی ورنہ ن لیگ کا پہلے ہی صفایا ہو چکا تھا اور موجودہ حالات میں تو ن لیگ کی کارکردگی ہی عوام دشمن پالیسیوں پر منحصر ہے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کوئی سیاسی نظریاتی جماعت نہیں بلکہ یہ مفاد پرستوں کا ایک ٹولہ ہے اور عبری حکومت قائم ہوتے ہی ن لیگ کے کئی اور پرندے بھی اپنے آشیانے تبدیل کر لیں گے انہوں نے کہا کہ ذاتی مفاد اور لالچ کی وجہ سے ن لیگ کی اندرونی لڑائی کبھی ختم نہیں ہو سکتی انہوں نے کہا تحریک انصاف بمقابلہ ن لیگ میں تحریک انصاف نے ہمیشہ ثابت کیا کہ راولپنڈی تحریک انصاف کا ہے مسلم لیگ ن راولپنڈی میں کوئی بھی امیدوار سامنے لائے تحریک انصاف کو کوئی فرق نہیں پڑتا البتہ میری خواہش ہے کہ میں ایک کارکن ہوں اور آئندہ انتخابات میں کوئی کارکن ہی میرے مقابلے میں آئے 2014 کے دھرنے کے دوران معطلی کے وقت واضح کیا تھا کہ تحریک انصاف سے میری علیحدگی قبر میں جا کر ہی ممکن ہے جیتے جی کوئی تحریک انصاف سے جدا نہیں کر سکتا حالانکہ اس وقت موقع کی مناسبت سے ن لیگ نے شمولیت کی پیشکش بھی کی لیکن میرے انکار پر پھر مجھے 94لاکھ روپے ٹیکس کے نوٹس بھی بھجوائے گئے حالانکہ میرا دعویٰ ہے کہ پنجاب کے تمام اراکین اسمبلی میں سب سے بڑا ٹیکس دہندہ ہوں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں تحریک انصاف بھی2اور3جون کو ٹکٹوں کا حتمی فیصلہ کر دے گی جس کے بعد تحریک انصاف بھی شہر میں باضابطہ انتخابی مہم شروع کر دے گی انتخابی مہم کے حوالے سے منعقدہ افطار پارٹیوں میں پارٹی کی مرکزی قیادت بھی شریک ہو گی سپریم کورٹ میں زیر سماعت شیخ رشید اہلیت کیس کے حوالے سے انہوں نے کہا یہ فیصلہ چونکہ عدالت نے محفوظ کر رکھا ہے جس پر کوئی تبصرہ مناسب نہیں البتہ راولپنڈی میں صرف شیخ رشید اہلیت کیس کے فیصلے کے منتظریہ بھی ذہن میں رکھیں ایفی ڈرین کیس بھی تیزی سے اپنے فیصلے کی طرف بڑھ رہا ہے اور توقع ہے کہ راولپنڈی سے بہت سا گند خود ہی صاف ہو جائے گاایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ممکنہ دھاندلی کے حوالے سے تحریک انصاف نے الیکشن منیجمنٹ سیل قائم کر دیئے ہیں جس کے تحت الیکشن سے قبل پولنگ ایجنٹوں کی تربیت کا مکمل انتظام کیا گیا ہے پہلے مرحلے میں ہر قومی و صوبائی حلقے میں1،1مردوخواتین ٹرینر پولنگ ایجنٹوں کو تربیت دیں گے اور ٹریننگ کا یہ عمل پولنگ ڈے تک جاری رہے گاانہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی 2قسم کی دھاندلی کے امکانات موجود ہیں دھاندلی کی ایک قسم وہ ہے جس میں ریٹرننگ افسران اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں اور اس دھاندلی کو فرشتے ہی روک سکتے ہیں جبکہ دھاندلی کی دوسری قسم غنڈہ گردی اور دھونس ہے لیکن یہ بات طے ہے کہ اس مرتبہ راولپنڈی سمیت کسی جگہ کسی قبضہ گروپ یا بدمعاش کو غنڈہ گردی سے نتائج تبدیل نہیں کرنے دیں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی تک تمام حلقوںمیں ریٹرننگ افسران کو فائنل نہیں کیا گیا لیکن یہ طے شدہ بات ہے کہ نگران حکومت کے حلف لینے کے بعد سیاسی وابستگیوں کے حامل ریٹرننگ افسران کی ضلع راولپنڈی میں کوئی جگہ نہیں ہو گی ایسے عناصر کی نشاندہی اور ضلع بدری کے لئے ہمیں سپریم کورٹ تک بھی جانا پڑا تو دریغ نہیں کریں گے لہٰذا الیکشن کمیشن ریٹرننگ افسران کی نامزدگی سے قبل اس پہلو پر پوری توجہ مرکوز کرے انہوں نے انتظامیہ و پولیس پر بھی واضح کیا کہ وہ بھی اتنا ہی کردار ادا کریں جتنا قانون انہیں اجازت دیتا ہے اگر کسی ایک پولنگ سٹیشن یا پولنگ بوتھ پر انتظامیہ نے قانون کی خلاف ورزی کی کوشش کی تو پھر انتظامیہ تمام تر حالات کی خود ذمہ دار ہو گی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات