سندھ پر نظر ڈالی جائے تو خبر پڑے گی کہ سندھ کے عوام کی حالات میں آج تک کوئی بہتری نہیں آئی، امیر بھنبھرو

بدھ 30 مئی 2018 20:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) سندھ نیشنل پارٹی کے چیئرمین امیر بھنبھرو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر سندھ پر نظر ڈالی جائے تو خبر پڑے گی کہ سندھ کے عوام کی حالات میں آج تک کوئی بہتری نہیں آئی، آج بھی سندھ کے عوام کے ساتھ انصاف نہیں ہوسکا ہے، آج بھی سندھ کی ہسپتالیں قوس گھر بنی ہوئی ہیں، جب کہ سندھ کے اسکول بھوتاروں (وڈیروں) کے ڈرائنگ روم اور بھینسوں کے باڑے بنے ہوئے ہیں۔

امیر بھنبھرو نے مزید کہا کہ آج کے سائنسی دور میں سندھ کا عوام تعلیم کے میدان میں تمام پیچھے ہے اور محروم ہے، آج بھی سندھ کا عوام بیروزگاری کے باعث بوکھ و افلاس کی زندگی گذارنے پر مجبور ہے، صرف بدلا ہے تو وڈیروں کے بنگلے، بینک بیلنس، وڈیروں کی کرپشن کے نئے نئے ہتھ کنڈے اور وڈیروں کی سوچ آج بھی سندھ کے عوام کو تباہ کرنے والی وہی ہے جو پہلے تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی سندھ کا تعلیم یافتہ نوجوان بہتر روزگار کے لئے پریشان ہے اور اس پریشانی سے تنگ آکر خودکشیاں کرنے پر مجبور ہے۔ آج بھی کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے سندھ کی آدھی بجٹ لیپس ہو جاتی ہے اور جو بجٹ بچ جاتی ہے وہ وڈیرے آپس میںبانٹ کر اپنے پیٹ بھرنے میں لگے ہوئے ہیں اور حکمرانوں کو عوام کے لئے کوئی ہمدردی نظر نہیں آرہی۔

امیر بھنبھرو نے مزید کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کی طرف سے بجٹ کو عوام کے نام پر لے کر بینک بیلنس اور بنگلوز پر لگا رہے ہیں۔ وڈیرے عوام کے ووٹ کو ٹکے کا ووٹ بولتے ہیں اور ان کو یقین ہے کہ آنے والے انتخابات میں یہی عوام انہیں ووٹ دیکر کامیاب کرے گا، اس لئے سندھ کے عوام کو اب بیدار ہونے کی ضرورت ہے سندھ کے ادیبوں، دانشوروں ، سول سوسائٹی کو چاہیئے کہ وہ سندھ کے عوام کو ووٹ کی اہمیت کے بارے میں سمجھائیں اور ان کو یقین دلائیں کہ ووٹ ضمیر کا ہے اور الیکشن کے وقت جب وڈیرے ووٹ لینے کے لئے آئے تو ان سے سوال کرنا چاہیئے کہ آپ وڈیرے جب ہمارے ووٹ کو ٹکے کا ووٹ کہتے ہو آج اس ٹکے کے ووٹ کے لئے ہمارے دروازے پر آکر ہم سے ووٹ مانگ کر ہماری اہمیت اور ہمارے ووٹ کی اہمیت سے تو ضرور واقف ہوگئے ہونگیں۔

امیر بھنبھرو نے مزید کہا کہ سندھ کے عوام کو بیدار ہونے کی ضرورت ہے سندھ کے عوام کو الیکشن میں سوچ سمجھ کر اپنے ووٹ کا بہتر نمونے استعمال کرنا چاہیئے کیوں کہ اب وہ وقت دور نہیں جب یہی وڈیرے اور کرپٹ کامورا شاہی سندھ کے عوام کے پاس ووٹ لینے آئیں گے تو ان سے یہ سوالات ضرور کریں کہ کئی مرتبہ سندھ کے عوام سے دوکیبازیاں کی گئی ہیں مگر اب ہمارے مطالبات بھی قبول کیئے جائیں اور مطالبات یہ ہونے چاہیئے کہ ہمارے علاقے کا بند پڑا اسکول کھولا جائے، ہمیں سرکاری ہسپتال سے دوائیوں کی سہولت فراہم کی جائے، ہمارے شہروں و دیہی علاقوں میں ترقیاتی کام کروانے کے ساتھ ساتھ بہتر روزگار کے مواقع فراہم کیئے جائیں۔#