وزیر اعلی محمد شہباز شریف کا بھکر اور حاصل پور میں ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

بدھ 30 مئی 2018 20:30

وزیر اعلی محمد شہباز شریف کا بھکر اور حاصل پور میں ٹریفک حادثات میں ..
لاہور۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے بھکر اور حاصل پور میں ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے، وزیر اعلی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور دکھ کا اظہار بھی کیاہے، انہوںنے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی-