’’ایم ایس بھی …پیر بھی ‘‘’’ان کی دوا ہی نہیں دعاؤں سے بھی مریض ٹھیک ہو جاتے ہیں ‘‘، محمدشہباز شریف

وزیر اعلی نے راجن پور کے ایم ایس کیلئے زوردار تالیاں بجوائیں

بدھ 30 مئی 2018 20:30

’’ایم ایس بھی …پیر بھی ‘‘’’ان کی دوا ہی نہیں دعاؤں سے بھی مریض ٹھیک ..
لاہور۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے جنوبی پنجاب کے دواہم شہروں کے طوفانی انداز میں دورے کئی- وزیر اعلی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوراٹر ہسپتال راجن پو رمیں مریضوں کو ادویات کی فراہمی کے عمل کا بھی جائزہ لیا - انہوںنے ادویات بھی چیک کیں - وزیر اعلی مختلف وارڈز میں گئے اور مریضوں سے ہسپتال کی صورتحال ، ادویات کی فراہمی کے بارے میں استفسار کیا- وزیر اعلی نے راجن پور کے ایم ایس کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ یہ ہسپتال راجن پورکا نہیں بلکہ یہ کوئی یورپ کا ہسپتال لگتا ہے - وزیراعلی نے ایم ایس کو دیکھ کر کہا کہ ایم ایس نیک آدمی ہیں اور پیر بھی لگتے ہیں - انہوںنے کہا کہ پیر ہونا بری بات نہیں ، طالبان نہیں ہونا چاہیے باقی سب خیر ہے - انہوںنے ایم ایس کیلئے حاضرین سے کہہ کر تالیاں بجوائیں -وزیر اعلی نے بہاولپور میں وکٹوریہ ہسپتال کا تفصیلی معائنہ کیا اور مختلف شعبوں کا جائزہ لیا - وزیر اعلی نے ہسپتال کے مختلف شعبوں میں جدید ترین مشینری اور عمدہ ماحول دیکھ کر بے حد خوشی کا اظہار کیا- بعد ازاں وزیر اعلی خطاب کے لئے آڈیٹوریم پہنچے تو پرجوش نوجوانوں نے نعرے لگا کر ان کا استقبال کیا - وزیر اعلی نعرے سن کر مسکراتے رہے اور انہیں بیٹھ جانے کا اشارہ کرتے رہی- وزیر اعلی نے دورے کے دوران مختلف لوگوں کی درخواستوں پر قانون کے مطابق فوری عملدرآمد کی ہدایت کی اور انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی-