وزیراعلیٰ شہبازشریف کا دروہ بہاولپور،6ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

ڈرگ ٹیسٹنگ لیب ،سٹیٹ آف دی آرٹ ای خدمت مرکز،یونیورسٹی اینڈ وٹیرنری اینڈ اینمل سائنسزکاافتتاح کیا صوبہ بھر میں ڈرگ ٹیسٹنگ لیبز کے قیام کا مقصدعوام کو معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنانا ہے، محمدشہبازشریف چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیوروکے قیام کا مقصدبے سہارا اورنظر انداز بچوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

بدھ 30 مئی 2018 20:30

وزیراعلیٰ شہبازشریف کا دروہ بہاولپور،6ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں ..
لاہور۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف راجن پور کے ضلعی ہسپتال میں صحت عامہ کے منصوبوں کے افتتاح کے بعد بہاولپور گئے اور وہاں تقریبا 6ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا -وزیراعلیٰ نے سٹیٹ آف دی آرٹ ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کا افتتاح کیا اور مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔وزیراعلی نے ادویات کے معیار اور ڈرگ ٹیسٹنگ کے بارے میں آگاہی حاصل کی اوراس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میں ڈرگ ٹیسٹنگ کے قیام کا مقصد عوام کو معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنانا ہے -انہوںنے کہاکہ حکومت کے اس انقلابی اقدام سے پنجاب کے نہ صرف سرکاری بلکہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی معیاری او رمستند ادویات دستیاب ہوںگی -انہوںنے کہاکہ غیر معیاری اورجعلی ادویات کا کاروبار کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیںاورہم کسی کو غیر معیاری اور جعلی ادویات کے ذریعے کسی کو عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے -وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بہاولپور میں سٹیٹ آف دی آرٹ ای خدمت مرکز کا افتتاح کیا -اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ ای خدمت مرکز میں شہریوں کو ایک ہی چھت تلے مختلف سرکاری محکموں سے متعلق سروسز فراہم کی جا رہی ہیںاورای خدمت مرکز کے قیام کا مقصد گڈ گورننس اور سروسز کے معیار کو بہتر بنانا بھی ہے - ایسے مراکز قائم کر کے عوام کو ان کی دہلیز تک خدمات کی فراہمی کا وعدہ پورا کررہے ہیں-وزیراعلی نے ای خدمت مرکز میں شہریوں سے گفتگوکرتے ہوئے سہولتوں کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیااور ای خدمت مرکز کے عملے سے طریقہ کار اور سروسز کی فراہمی کے دورانیے کے بارے میں بھی پوچھا- بعدازاں وزیراعلیٰ نے وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور میں آئی سی یو ، کارڈیالوجی سنٹر ، کڈنی سنٹر اور ریجنل بلڈ سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا-افتتاح کے بعد مختلف شعبوں اور وارڈز کا دورہ کیا ، مریضوں سے بات چیت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلی نے آئی سی یو ، کارڈیالوجی اور کڈنی سنٹر میں مریضوں کی عیادت کی اورانکی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی -مریضہ نے وزیراعلیٰ کو دیکھ کر اپنے تیمار داروں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ’’ایہہ شہبازشریف اے ، جہناں ساڈا ہسپتال بنایا اے ‘‘۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بہاولپور کے وکٹوریہ ہسپتال میں نئے شعبوں کا افتتاح خوش آئند ہے ، مزید ترقی دیںگے۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے وارڈز میں بہترین مشینیں لائی گئی ہیں۔وکٹوریہ ہسپتال میں دل کے امراض کی معیاری علاج گاہ اورعالمی معیار کا آپریشن تھیٹر بنایاگیا ہے اورڈاکٹروں نے دل کا پہلا آپریشن کردیا ہے ۔انہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جنوبی پنجاب کی ترقی پر خصوصی توجہ دی ہے اورہمیں اس خطے کی ترقی بے حد عزیز ہے ۔انہوںنے کہا کہ زرعی شعبے کی ترقی اورکسانوں کی خوشحالی کیلئے بھی ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں ،کھادوں پر اربوں روپے کی سبسڈی دی گئی ہے جبکہ ملک کی 70سالہ تاریخ میں پہلی بار چھوٹے کسانوں کو بلا سود قرضے دیئے گئے ہیں۔

عوام نے خدمت کا موقع دیا تو الیکشن کے بعد بہاولپور کیلئے ہیلتھ کے مزید میگا پراجیکٹ لائینگے - وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بہاولپور میں یونیورسٹی آف وٹیرنری اینڈ اینیمل سائنسز کابھی باقاعدہ افتتاح کیا- بہاولپور میں سٹیٹ آف دی آرٹ یونیورسٹی آف وٹیرنری اینڈ اینیمل سائنسز 2ارب 94کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے اور یونیورسٹی میں شارٹ کورسز ، بیچلر ، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے ڈیڑھ ہزار سے زائد طلبا کو داخلہ دیا گیاہے - بہاولپور میں وٹیرنری یونیورسٹی کے قیام سے لائیوسٹاک کی صنعت کو فروغ حاصل ہوگا -یونیورسٹی آف وٹیرنری اینڈ اینیمل سائنسزمیں ایڈمن ، اکیڈیمک ، آڈیٹوریل ، لائبریری اور سٹوڈنٹ نیچر سنٹر سمیت دیگر تعمیرات مکمل ہوچکی ہیں -ایک ہزار ایکڑ پر قائم یونیورسٹی آف وٹیرنری اینڈ اینیمل سائنسزکے قیام کا مقصد لائیوسٹاک میں جدید تحقیق کا فروغ ہی-وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف نے بہاولپور میںچائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو بہاولپورکا افتتاح کیا،جس پر 17کروڑ 78لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔

چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورومیں بچوں اور بچیوں کیلئے الگ الگ ہوسٹل بھی تعمیر کئے گئے ہیں- وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیوروکے قیام کا مقصد بے سہارا اورنظر انداز بچوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے - چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورومیں بچوں کے قیام وطعام اور تعلیم وصحت کے اخراجات حکومت پنجاب ادا کررہی ہی- وزیراعلیٰ نے بہاولپور میں انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام کے منصوبے کابھی افتتاح کیا-دو مراحل میں انڈسٹریل سٹیٹ بہاولپور کے قیام پر اڑھائی ارب روپے لاگت آئیگی -وزیراعلیٰ نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام سے بہاولپور اور گرد ونواح میں صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا- وزیراعلیٰ نے کہاکہ اگردوبارہ موقع ملا تو بہاولپور کے لوگوں کیلئے مزید فلاحی پروگرام اور ترقیاتی منصوبے لائینگی-وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے کہا کہ اگر اللہ تعالی نے دوبارہ موقع دیا تو ملتان، بہاولپور اور دیگر دور دراز شہروں میں سپیشلٹ ڈاکٹروں اور سرجنز وغیرہ کو لانے کے لئے جہاز استعمال کریں گی- وزیر اعلی نے کہا کہ یہ شہر ، یہ علاقہ مجھے بہت پیارا ہے - یہ علاقہ اور بھی ترقی کرے گا- الیکشن کے بعد دوبار ہ آکر یہاں مزید ترقیاتی منصوبے لائیں گے - انہوںنے کہا کہ بہاولپور میں میڈیکل اور ٹیکنیکل یونیورسٹی بھی قائم کریں گے - وزیر اعلی نے کہا کہ ہم نے عوام کی خدمت کی ، ہمارے تمام تر منصوبے اپنی مثال آپ ہیں - کسانوں کے لئے ، طلباء کیلئے غرض کہ ہر شعبہ ہائے زندگی کیلئے منفرد اور شاندار منصوبے متعارف کرائی- انہوں نے ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اب کوئی بھی عوام کو جعلی دوائیں نہیں دے سکے گا-