رمضان المبارک کا مہینہ ہمیں انسانیت سے ہمدری اور غربیوں سے محبت کا درس دیتا ہے۔ذکر اللہ مجاہد

بدھ 30 مئی 2018 20:30

لاہور۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) امیر جماعت اسلامی و صدر متحدہ مجلس عمل لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک ہمیں انسانیت سے ہمدری اور غریبوں سے محبت کا درس دیتا ہے ۔ ہمیں مقدس مہینہ میں دل کھول کر غریبوں اور ناداروں لوگوں کی مدد کرنی چاہیے ۔ خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز دفتر جماعت اسلامی لاہور میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے وفود سے گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہا کہ کل 15 رمضان المبارک کو او آئی سی تحت عالمی یوم یتامیٰ منانے کا فیصلہ خوش آئندہے ۔ خلق خدا کی محبت اور ان کی خدمت سے ہی اللہ رب العزت سے خصوصی رشتہ استوار کیا جا سکتا ہے ۔ ہر مسلمان پر فرض ہے کہ رمضان المبارک کی برکتوں سے مستفید ہو اور اللہ کی رضا کے لیے دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے کے پیش نظر اپنے مستحق بھائی ، بہنوں کی روزمرہ ضروریات کا خیال رکھتے ہوئے انہیں بھی رمضان المبارک کی خوشیوں میں شریک رکھے اور مایوس نہ ہونے دے ۔ انہوں نے کہا کہ دراصل رمضان المبارک صحیح معنوں میں وقت کی پابندی اور ٹائم مینجمنٹ کا مہینہ ہے جس میں انسان خصوصاًً مسلمانون کو یہ سیکھے کا موقع میسر آتا ہے ۔