سالہ بچہ ٹرک کے نیچے آکر جاں بحق

بدھ 30 مئی 2018 20:28

خانیوال۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) 11سالہ بچہ ٹرک کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایوب روڈ پرکھل سے لدا ٹرک جارہا تھا کہ اسکے آگے 11سالہ فیضان ولد امین سکنہ رحمانی کالونی اسلام پارک اپنے بھائی کے ساتھ سائیکل پر جارہا تھا سامنے موٹرسائیکل رکشہ آنے پر سائیکل بے قابو ہوگئی اور پیچھے بیٹھا 11سالہ فیضان نیچے گرگیا اور اسی اثناء میں ٹرک اس کے اوپر آگیا اور موقع پر جاں بحق ہوگیا ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس تھانہ سٹی نے ٹرک قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔