لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کرنے پرچیف ایگزیکٹو ہیلتھ کے انکوائری آفیسر نے تحقیقات شروع کردیں

بدھ مئی 20:28

خانیوال۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) چیف ایگزیکٹو ہیلتھ کے خلاف ہراساں کرنے کی لیڈی ڈاکٹر کی درخواست پر اے سی نے انکوائری شروع کردی تفصیل کے مطابق بنیادی مرکزصحت سیون نائن آر کی میڈیکل آفیسر لیڈی ڈاکٹر صائمہ نے ڈپٹی کمشنر کو درخواست گزاری کہ چیف ایگزیکٹو صحت ڈاکٹر ملک ارشد مختلف حیلوں بہانوں سے اسے جنسی طورپر ہراساں کررہا ہے اس درخواست پر پر ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال نے اسسٹنٹ کمشنر آغاظہیر عباس شیرازی کو انکوائری آفیسر مقرر کیا ہے جو کہ انکوائری کررہے ہیں جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر ملک ارشد کے مطابق جھوٹا الزام لگاکر اسے بدنام کرنے کی سازش قرار دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :